[Inspirational%20Messages][bleft]

business

[Funny%20Messages][bsummary]

vehicles

[Funny%20Messages][grids]

technology

[Funny%20Messages][twocolumns]

حکومت نے 78 ادویات کی قیمتوں میں کمی، کا اعلان کردیا نوٹیفکیشن جاری


  اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت کے حکم کے بعد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے 78 ادویات کی قیمتوں میں کمی کر دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابقسی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق 75 فیصد کیپ سے زائد اضافے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے جن ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے ان میں جان بچانے والی ادویات بھی شامل ہیں،
 ان ادویات میں بلڈ پریشر، دل کے امراض، مرگی، جلدی امراض اور ایمرجنسی میں استعمال ہونے والی دیگر ادویات بھیشامل ہیں۔یاد رہے کہ چند ماہ قبل ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنا میں آیا تھا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا، ان ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔

No comments: