[Inspirational%20Messages][bleft]

business

[Funny%20Messages][bsummary]

vehicles

[Funny%20Messages][grids]

technology

[Funny%20Messages][twocolumns]

وزیراعظم نے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی واقعات میں ملوث افراد کو سزائے موت دینے کیلئے قانون سازی کی ہدایت کردی،وزیرستان حملہ اور چیئرمین نیب ویڈیو سے متعلق بھی بڑے فیصلے


  اسلام آباد (آن لائن) مالی سال 2019-20 ء کا بجٹ گیارہ جون کو پیش کیاجائے گا۔ بچوں کے ساتھ جنسی تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر وزیراعظم نے ملوث افرد کو سزائے موت دینے کیلئے قانون سازی کی ہدایت کردی ہے۔ اپوزیشن احساب سے بچنے اور توجہ ہٹانے کے لئے چیئرمین نیب کے خلاف مبینہ ویڈیو جیسے واقعات کو ایشو بنا رہی ہے مودی نے پاکستان مخالف پر الیکشن لڑا پھر وہ اپنی حلف کی تقریب میں پاکستان کے وزیراعظم کو کیوں دعوت دے گا،کرپٹ مافیا نے بڑے شاطرانہ اور ڈکیتوں کے انداز میں ملکی دولت لوٹ کر باہر منتقل کی لیکن پاکستان اور برطانیہ کے مابین ایسے مجرمان کی حوالگی کے معاہدہ سے اب یہ بچ نہیں سکیں گے۔ 
اپوزیشن جتنا مرضی شور اور تنقید کرے ہم اپنی منزل حاصل کرلیں گے کیونکہ وزیراعظم مشکل حالات مین زیادہ اچھا کھیلنے کے عادی ہیں۔ سعودی حکومت نے وزیراعظم کی درخواست پر حجاج کے کوٹے میں 179210 حاجیوں کا مزید اضافہ کردیا ہے۔ کابینہ کے اجلاس میں وزیرستان میں پاک آرمی کی چیک پوسٹ پر شرپسندوں کے حملے کی مذمت اور پاک آرمی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کابینہ کے 43 ویں اجلاس کی بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اور ملک میں امن کی بحالی کیلئے قبائلی عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں حکومت اور عوام قبائلیوں کے حقوق اور ضروریات کے تحفظ کیلئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں ایسے میں کسی شرپسند کو عالمی ایجنڈے پر ان معصوم عوام کو ان کا آلہ کار نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے کاہ کہ اینک کابینہ کے 42 اجلاسوں میں 819 فیصلے کئے گئے۔
 584 پر عملہ درآمد ہوچکا ہے۔ جبکہ 195 پر عملدرآمد جاری ہے کابینہ کے اجلاس میں مختلف وزارتوں کے31 اثاثہ جات کی نج کاری کی تجویز دی گئی ہے ؤ ان میں کامرس‘ پاکستان پوسٹ‘ وزارت صنعت فیڈرل بورڈ آف ریونیو‘ ایرا‘ کابینہ ڈویژہن اور وزارت اطلاعات و نشریات کے اثاثہ جات شامل ہیں جبکہ 17 اثاچہ جات جو ایرا کے ایک افسر کے قبضہ میں تھے نیب نے واگزار کراکے حکومت کے حوالے کئے ہیں آئندہ بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کابینہ کو بتایا گیا کہ آئندہ بجٹ میں معاشرے کے پسماندہ اور غریب طباقات کی فلاح و بہبود پر بھرپور توجہ دی جائے گی اس ضمن میں اساس پروگرام کیلئے خصوصی رقم مختص کی جارہی ہے۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ برآمدات میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے جبکہ وزارت صنعت و پیداوار کو ہدایت کی گئی کہ وہ صنعت دوست اور ملکی پروڈکشن کیلئے بہترین پالیسی لائے۔ سگریٹ نوشی کی اور غیر صحت مندانہ ضروریات حوصلہ شکنی کے ان پر اضافہ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

No comments: