[Inspirational%20Messages][bleft]

business

[Funny%20Messages][bsummary]

vehicles

[Funny%20Messages][grids]

technology

[Funny%20Messages][twocolumns]

ڈیم فنڈ میں اب تک کتنے پیسے جمع ہو چکے ہیں ؟ اسٹیٹ بینک نے دل خوش کر دینے والی خبر دے دی


  کراچی(ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک نے کہا دیا میر بھاشا اورمہمند ڈیمز فنڈ میں اب تک ساڑھےدس ارب روپے جمع ہوگئے ہیں، اندرون ملک سے9 ارب اور بیرون ملک سے ڈیڑھ ارب روپے آئے۔دیا میر بھاشا اورمہمند ڈیموں کی تعمیر کے لیے قائم کیے گئے فنڈ میں اب تک ساڑھے دس ارب روپے جمع ہوگئے ہیں۔ سرکاری خبررساں ادارے نے بتایا فنڈ میں اندورن ملک سے تقریباً نو ارب روپے جمع ہوئے ہیں جبکہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں نے تقریباً ڈیڑھ ارب روپے بھیجے ہیں۔بیرونی ممالک سے موصول ہونے والی رقوم میں سب سے آگے امریکہ میں بسنے والے پاکستانی ہیں،
 جنہوں نے چھپن کروڑ روپے عطیہ کیے جبکہ برطانیہ میں پاکستانی برداری نے انتالیس کروڑ روپے ملک ارسال کیے۔اسٹیٹ بینک کےاعداد و شمار کےمطابق ملک کے جن دس بڑے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں نے اس فنڈ میں سب سے زیادہ رقوم جمع کروائی ہیں ۔سب سے آگے پنجاب حکومت کے صوبائی ملازمین ہیں جنہوں نے ایک ارب روپے، پاکستان فوج نےاٹھاون کروڑ روپے، بحریہ ٹاؤن کے ملازمین نے گیارہ کروڑاور پاکستان فضائیہ کے ملازمین نے دس کروڑ روپے دیئے ہیں۔
یاد رہے 2 مئی کو وزیر اعظم عمران خان نے مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھا تھا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا مشکور ہوں انہوں نے ڈیم کے لیے جدوجہد کی۔انہوں نے کہا تھا یہ عدالتوں کا کام نہیں کہ ڈیم بنائیں، حکومتوں کا کام ہے لیکن ہماری حکومتوں کی نااہلی کی وجہ سے جوڈیشری کو آگے آنا پڑا۔خیال رہے کہ مہمند ڈیم ضلع مہمند میں دریائے سوات پر منڈا ہیڈ ورکس سے 5 کلومیٹر اپ سٹریم تعمیر کیا جا رہا ہے، 700 فٹ بلند ڈیم میں 12 لاکھ 9 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا۔ مہمند ڈیم کی تعمیر نومبر 2024 میں مکمل ہو جائے گی۔آبی ذخائر سے ابتدا میں 16 ہزار 37 ایکڑ رقبہ سیراب کیا جا سکے گا۔

No comments: