[Inspirational%20Messages][bleft]

business

[Funny%20Messages][bsummary]

vehicles

[Funny%20Messages][grids]

technology

[Funny%20Messages][twocolumns]

پانامہ لیکس میں ملوث افراد کی شامت آگئی ،حکومت عید کے بعد کیا کرنے جارہی ہے؟حکومتی اور اپوزیشن رہنماہکا بکا


  اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے پانامہ لیکس میں ملوث پاکستانیوں کے خلاف عید الفطر کے فوری بعد منظم اور جامع کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایف بی آر نے ابتدائی طور پر ہوم ورک شروع کردیا ہے۔ 
انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایف بی آر کے چیئرمین شبر زیدی نے پانامہ لیکس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے ابتدائی کام شروع کردیا ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کے سابق و موجودہ سیاسی رہنماؤں کے خلاف عید الفطر کے فوری کارروائی کا فیصلہ ہوگا۔
 ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایف بی آر نے پہلے ایمنسٹی سکیم کے ذریعہ ٹیکس وصولی کیلئے نوٹسز بھیجے گی تاہم رضا کارانہ طور پر یہ ٹیکس نیٹ میں نہ آنے والی آف شور کمپنیوں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

No comments: