اگر عمران خان 20 جون نکال گیا تو سب رگڑے جائیں گے
اسلام آباد (نیوزڈیسک) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار اوریا مقبول جان نے موجودہ سیاسی صورتحال سے متعلق کہا کہ اگر پاکستان میں ان سیاسی جماعتوں کو جھنڈی مل گئی تو پھر یہ لوگ پاکستان میں شور مچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود سیاسی جماعتیں کسی جھنڈی کے انتظار میں ہیں۔ انہوں نے
مزید کہا کہ 9 جون سے لے کر 20 جون تک پاکستان میں ایک ایسی ہلچل پیدا ہو گی جس کے نتیجے میں یا تو سسٹم بچ جائے گا یا پھر سسٹم لپیٹ دیا جائے گا۔ اس کے بعد اگر 20 جون کے بعد عمران خان نے اپنی کشتی نکال لی تو پھر یہ تمام سیاسی جماعتیں رگڑی جائیں گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کی موجودہ معاشی اور سیاسی صورتحال پر خاموش ہیں اور وہ صرف خاموش نہیں ہیں بلکہ ایک پُر اسرار خاموشی اختیارکیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بہت سارے معاملات پر ان دنوں میں گفتگو کرنی تھی ، اُن کا ارادہ بھی تھا لیکن گذشتہ پندرہ بیس دنوں میں جو بھی معاملات رہے ہیں اُس میں انہوں نے غالباً کسی وجہ سے ہی غیر معمولی قسم کی خاموشی اختیار کیے رکھی۔
اُن کی جو خاموشی ہے اس کی وجوہات کیاہیں اور معاملات آگے کہاں جا رہے ہیں؟ اس حوالے سے میں یہ کہوں گا کہ وزیراعظم عمران خان کو اس بات کا اندازہ ہے کہ انہیں اُس طرف لے جایا جا رہا ہے جہاں وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں۔ تاہم اب اوریا مقبول
جان نے بھی ملک میں سیاسی ہلچل پیدا ہونے کی بات کی ہے لیکن اُن کا ماننا ہے کہ اگر 20 جون تک عمران خان کے لیے سب صحیح رہا تو آگے بھی وزیراعظم عمران خان ہی رہیں گے اور سسٹم بچ جائے گا۔
Labels:
Pakistan
No comments: