[Inspirational%20Messages][bleft]

business

[Funny%20Messages][bsummary]

vehicles

[Funny%20Messages][grids]

technology

[Funny%20Messages][twocolumns]

سعد رفیق اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 جون تک توسیع


  لاہور (نیوز ڈیسک ) لاہور کی احتساب عدالت نے خواجہ سعد رفیق ور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 جون تک توسیع کر دی۔پیرا گون سکینڈل میں بے ضابطگیوں کے معاملے پر کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کی۔ سابق وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق عدالت کے روبرو پیش ہوئے، خواجہ سعد رفیق پرڈیکشن آرڈر پر ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔
عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ ریفرنس کی کیا پوزیشن ہے ؟ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ریفرنس کی چئرمین نیب نے باقاعدہ منظوری دے دی ہے، ریفرنس کی کاپیاں کروا کر جلد عدالت میں پیش کر دیں گے، 
عدالت نے جلد ریفرنس فائل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان رفیق نے کہا کہ عمران خان کی حکومت فاشسٹ حکومت ہے، یہ حکومت ملک کو تباہی کی جانب لے کر جا رہی ہے، عمران خان عوام کیلئے عذاب بن کر آئے ہیں، مہنگائی سے عوام کا جینا دوبھر ہو گیا ہے۔

No comments: