بڑے ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم آصف علی زرداری کا طبی معائنہ کرنے کیلئے روانہ، سندھ میں حالات بگڑ گئے،کارکن سڑکوں پر،مظاہرے پھوٹ پڑے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آصف علی زرداری کو نیب آفس میلوڈی پہنچا دیا گیا، نیب آفس کے سامنے سیمنٹ کے بلاک رکھ کر راستے کو بند کر دیا گیا ہے، لال مسجد اور میلوڈی جانے والے راستے کو بھی بند کردیا گیا ہے، آصف علی زرداری کو نیب کے لاک اپ میں رکھا جائے گا۔ اس کے علاوہ آصف علی زرداری کے لیے تین رکنی میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔
پولی کلینک ہسپتال کا تین رکنی میڈیکل بورڈ آصف علی زرداری کے چیک اپ کے لیے نیب آفس کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔ ہسپتال حکام کا کہنا
ہے کہ میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر آصف عرفان میڈیکل اسپشلسٹ،ڈاکٹر احمد اقبال کارڈلوجسٹ اور ڈاکٹر امیتاز حسن شامل ہیں۔ دوسری جانب نواب شاہ اور حیدر آباد میں آصف علی زرداری کی گرفتاری پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔اس کے علاوہ لاڑکانہ میں بھی کارکن شدید احتجاج کر رہے ہیں اور وہاں پر کاروباری مراکز بھی بند کر دیے گئے ہیں، پیپلز پارٹی کے کارکن شدید مشتعل ہیں اور بلاول بھٹو جیالوں کو مشتعل ہونے اور احتجاج سے منع کر رہے ہیں۔
Labels:
beauty tips
No comments: