[Inspirational%20Messages][bleft]

business

[Funny%20Messages][bsummary]

vehicles

[Funny%20Messages][grids]

technology

[Funny%20Messages][twocolumns]

آصف علی زرداری کے بعد حمزہ شہباز کا نمبر؟عدالت سے بڑی خبر آگئی، مسلم لیگ ن نے کارکنوں کو ہنگامی ہدایات جاری کردیں


  لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ منگل کو مبینہ منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر ملز کیس میں پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرے گا،
مسلم لیگ (ن) نے کارکنوں کو عدالت پہنچنے کی کال دیدی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے 3 جون کو سماعت کرتے ہوئے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 11جون تک توسیع کی تھی۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے کارکنان کو حمزہ شہبازشریف سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں کال دیتے ہوئے آج صبح ساڑھے 9 بجے ہائیکورٹ پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی۔

No comments: