[Inspirational%20Messages][bleft]

business

[Funny%20Messages][bsummary]

vehicles

[Funny%20Messages][grids]

technology

[Funny%20Messages][twocolumns]

حضور کا خواب اور الله کا دیدار ۔۔۔ واقعہ جان کر آپ سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے


  سیدنا عبدللہ بن عبّاس بیان کرتے ہیں کہ رسول الله صل الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ مجھے خواب میں اپنے محبوب الله عزوجل کا دیدار نصیب ہوا، تو الله تعالی نے مجھسے پوچھا کہ اے محمد صل الله تعالی علیہ وسلم: کیا اپ جانتے ہیں کہ معزز و مکرم فرشتے کس بات کی بحث کر رہے ہیں؟حضور صل الله علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! مجھے معلوم ہے کہ وہ ایسی چیزوں کے بارے میں بات چیت کر رہے ہیں، جو گناہوں کے کفارے اور اپ کے درجات کو بلند کرنے کا سبب بنتی ہے. اور آیسے قدم جو نماز با جماعت کی ادایگی کے لیۓ اٹھتے ہیں اور نماز کے لیۓ آیسے وقت میں وضو کرتے ہیں جن میں وضو کرنا مشکل ہوتا ہے، 
جیسے سردی میں انسان کا دل نی چاہتا کہ وہ پانی کو ہاتھ بھی لگاے مگر وہ الله کی رضا کے لیۓ ایسا کرتا ہے، اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرتے ہیں. فرشتے ان سب باتوں کے ثواب میں بحث کر رہے ہیں، جو کوئی بھی ان اعمال پر عمل پیرا ہوگا، سیدنا عبدللہ بن عبّاس بیان کرتے ہیں کہ رسول الله صل الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے انعام میں الله تعالی کی طرف سے بہت ہی خوش گوار زندگی کا حق دار ہوگا. وہ شخص گناہوں سے ایسے پاک ہوگا جیسے ابھی اپنی ماں کے پیٹ میں سے پیدا ہوا ہے،الله کے راستے پر چلنے والوں کے لیۓ بیشک الله تعالی نے بہت ہی اجر و ثواب رکھا ہے وہ الله کے بر گزیدہ بندوں میں شمار ہوتے ہیں ان کے لیے بڑے انعام ہیں اللہ کے ہاں اور الله تعالی ان کے لیۓ بہت ہی آسانیاں پیدا فرماتا ہے. اس شخص کی موت میں آسانی ہو جاتی ہے اور نزاع کے وقت اس کی کیفیت بہت ہی خوش گوار ھوتی ہے

No comments: