[Inspirational%20Messages][bleft]

business

[Funny%20Messages][bsummary]

vehicles

[Funny%20Messages][grids]

technology

[Funny%20Messages][twocolumns]

مفتی پوپلزئی کی جانب سے چاند نظر آنے کا اعلان، فواد چوہدری نے ایسی بات کہہ دی کہ مفتی صاحب بھی ہنسنے پر مجبور ہوگئے


  اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے عید کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا ہے جس پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا بھی رد عمل آگیا ہے۔مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انہیں خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے 100 سے زائد شہادتیں موصول ہوئی ہیں جس کے باعث منگل کو عیدالفطر منائی جائے گی ۔
 وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک ٹی وی چینل کے ٹکرز کی تصویر شیئر کی جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ بنوں میں عیدکا چاند نظر آنے کی 42 شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ فواد چوہدری نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ کوئی اپنا نام چاند رکھ لے تو ہی ممکن ہے کہ آج چاند نظر آتا‘۔ خیال رہے کہ مسجد قاسم علی خان کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے منگل کو عید منانے کا اعلان کیا تھا۔خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کی تاریخی مسجد قاسم علی خان کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت رویت ہلال کیلئے علمائے کرام کاغیر سرکاری اجلاس ہوا۔
 اجلاس کے اختتام پر مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے چاند کی رویت اور کل بروز منگل عید منانے کا اعلان کیا گیامفتی پوپلزئی نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت پشاور سے چاند کی رویت کی 23 جبکہ شمالی وزیرستان سے چاند کی 14 شہادتیں موصول ہوئیں۔ لکی مروت میں مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس دارالعلوم اسلامیہ میں مولانا حبیب اللہ حقانی کی زیر صدارت ہوا اور چاند کی شہادتیں موصول ہونے پر عید کا اعلان کر دیا گیا۔بنوں میں مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جیلانی مسجد میں منعقد ہوا اور کمیٹی نے 48 شہادتیں موصول ہونے کے بعد منگل کو عید الفطر کا اعلان کر دیا۔

No comments: