[Inspirational%20Messages][bleft]

business

[Funny%20Messages][bsummary]

vehicles

[Funny%20Messages][grids]

technology

[Funny%20Messages][twocolumns]

روس اور افغانستان کے سفارتی تعلقات کے100سال، افغان طالبان نے ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں بڑے وفد کا اعلان کردیا


  دوحا (این این آئی) افغان طالبان نے کہا ہے کہ سیاسی دفتر کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں سیاسی رہنماؤں کا چودہ رکنی وفد روس میں ایک کانفرنس میں شرکت کریگا۔ کانفرنس 28 مئی کو افغانستان اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کے 100 سال مکمل ہونے پر منعقد کی جارہی ہے۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا کہ طالبان کا وفد 29 مئی کو ماسکو میں جمع ہونیوالے افغان سیاسی رہنماؤں کیساتھ ایک بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شریک ہونگے۔
 کانفرنس میں افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے گفتگو کی جائیگی۔ اس کے علاوہ طالبان وفد روس کے اعلی حکام سے بھی ملاقاتیں کریگا۔ وفد میں شیر عباس تانکزئی، شہاب الدین دلاور، سید رسول، مولوی عبدالسلام حنفی، ملا عمر فاضل، امیر خان متقی، عبدالطیف منصور، قاری دین محمد حنیف، سہیل شاہین، ملا خیر اللہ خیر خواہ، مولوی محمد نبی عمری، 
ملا نور اللہ نوری اور مولوی محمد حسن شامل ہیں۔قبل ازیں روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ماسکو میں افغان سفارتکاروں اور افغان سیاسی رہنماؤں کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، افغان میڈیا کے مطابق کانفرنس میں سابق صدر حامد کرزئی کے علاوہ تقریبا بیس اہم شخصیات شرکت کریں گی۔روس نے حالیہ دنوں میں افغان مسئلے کے سیاسی حل کیلئے سفارتی سرگرمیاں تیز کی ہیں اور منگل کو ہونیوالا اجلاس بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

No comments: